افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کے حوالے سے نیا قانون جاری کر دیا۔اس قانون کے مطابق کوئی بھی خاتون نہ تو سرعام گانا گانے اور بلند آواز سے پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ قوانین سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد بدھ کو جاری کیا جائے گا۔ان قوانین کے تحت خواتین کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔خواتین گھر سے باہر نکلتے وقت مکمل طور پر حجاب لیں گی۔اس کے ساتھ ہی ڈرائیورز کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں گانے نہ بجائیں اور کسی بھی تنہا خواتین کو نہ بٹھائیں۔جو لوگ ان قواعد کی خلاف ورزی کریں گئے ان پر عذابِ الٰہی سے ڈرانے، زبانی دھمکی دینے، جائیداد ضبط کرنے اور اس کے ساتھ ہی 1 گھنٹے سے لے کر 3 دن تک جیل میں رکھنے کی سزا کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔اس کے برعکس اقوامِ متحدہ نے افغانستان میں نئے قوانین پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔