پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ آج سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر تھے۔
اجلاس کے آغاز میں ہی تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔ تاہم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔
آزاد حیثیت میں سیینٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا اور جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔
چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدواریوسف رضاگیلانی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےحکومتی اتحادکےامیدوارسیدال خان ناصرنےکاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔یادرہےسینیٹ میں اس وقت 42 ارکان ہیں جن میں پی ٹی آئی 17 سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے جب کہ پی پی کے 10، (ن) لیگ 6، جے یو آئی (ف) 3، بلوچستان نیشنل پارٹی ایک، ایم کیو ایم 2، (ق) لیگ ایک، بلوچستان عوامی پارٹی 4، اے این پی 2 اور 2 آزاد سینیٹر ہیں۔