لاہور: چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کردیا، ایک ٹکٹ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ کیا گیا ۔
لاہور میں چڑیا گھرکا ٹکٹ اچانک 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا ہے ۔
ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں اور ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے ۔
دوسری جانب چڑیا گھر کے آس پاس کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔