Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
    • خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
    • ترجیحات بدلیں گی یا تاریخ دہرائی جائے گی؟
    • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری،جاں بحق افراد کی تعداد 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری
    • سوات میں تشدد سے جاں بحق بچے کا معاملہ، استاد سمیت دو ملزمان گرفتار ، مدرسہ سیل
    • بابوسر سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے 15 افراد کی تلاش جاری، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
    اہم خبریں

    القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    مئی 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے  کر دیا۔ نیب نے چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عمران خان کو سترہ مئی کو دوبارہ اسی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    نیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائنز میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے جس کے لیے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کے بعد سماعت میں وقفہ کردیا جس پر عمران خان نے عدالت سے کہا کہ وہ اپنے وکلا سےمشاورت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد سابق وزیراعظم نے سماعت میں وقفے کے دوران اپنے وکلا سے مشاورت  کی۔ وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا جس میں پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی، اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پیش ہوئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو گرفتاری کے وقت وارنٹ دکھائے گئے تھے۔

    دورانِ سماعت خواجہ حارث نے کہا کہ جس طرح عمران خان کو گرفتار کیا گیا، قانونی طور پر گرفتاری غلط ہے، اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم یہاں کرپشن کا معاملہ بیان کررہے ہیں، رقم برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پکڑی تھی، این سی اے نے وہ رقم حکومت پاکستان کو واپس بھیجی، لوٹی گئی رقم بدنیتی سے بزنس ٹائیکون کے یساتھ ایڈجسٹ کردی گئی۔ عمران خان نے عدالت میں کہا کہ کونسا ریکارڈ ان کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا، نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا، دوسرا ہمیں قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتی ہے تو ہم ہرکیس ہارجاتے ہیں، ہم قانونی چارہ جوئی پر آج تک 100 ملین روپے لگاچکے ہیں۔ بعد ازاں عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے اور عمران خان کو آٹھ دن کےلیے نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر بھی دھاوا بول دیا
    Next Article پاکستان تحریک انصاف کی قیادت لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی
    Web Desk

    Related Posts

    26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    جولائی 23, 2025

    پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ

    جولائی 23, 2025

    خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    جولائی 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    26نومبر احتجاج، وزیراعلیٰ گنڈاپور اور سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    جولائی 23, 2025

    پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ

    جولائی 23, 2025

    خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    جولائی 23, 2025

    ترجیحات بدلیں گی یا تاریخ دہرائی جائے گی؟

    جولائی 23, 2025

    زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

    جولائی 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.