شاور( حسن علی شاہ سے ) محترمہ بینطیر بھٹو شہھید کی 18 برسی 27 دسمبر کو ملک بھر میں منائ جارھی ھے مصدقہ ذرائع کے مطابق اس وقت خیبرپختونخواہ میں پیپلز پارٹی خصوصا پشاور میں دودھڑوں میں تقسیم دیکھائ دیتی ھے یاد رھے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پریس کلب میں ضلع پشاور کے سینئر اور اھم عہدیداراوں نے پارٹی کی صوبائ قیادت پہ عدم اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے اپنے تحفظات بھی بیان کئے تھے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فوری مداخلت کا پرزور مطالبہ بھی کیا تھا مزکورہ پریس کانفرنس میں ذوالفقار افغانی ذوالفقار اعوان۔ نادر مہمند۔ اور دیگر سینئر کارکنان ۔بھی موجود تھے اس کانفرنس کے بعد ناراض راھنماوں اور کارکنوں کو تاحال کوئ تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا اور نہ ھی انکے تحفظات کو دور کرنے کیلئے کوئ عملی اقدامات آٹھائے گئے جسکے باعث بی بی شہھید کی 27 دسمبر کو 18 ویں برسی الگ الگ منائ جانے کی اطلاعات موصول ھوئ ہیں۔
بینطیر بھٹو شہھید کی 18 ویں برسی پشاور میں الگ الگ منائ جائے گی۔ قائدین اور ناراض کارکنوں کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

