اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ نئے دورے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع تھا۔ اس کی تصدیق سعودی سفارتخانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچنا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع تھی۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع تھی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع تھی۔ سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا۔ گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا۔ چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔
ہفتہ, جولائی 5, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
- ربڑ کی جادوئی ٹوپی
- کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ
- پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
- پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
- مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
- دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ
- باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق