اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ای او خیبر نیٹ ورک کامران حامد راجہ کے بڑے صاحب زادے مختار حامد راجہ وفات پاگئے۔
مختار حامد راجہ خیبر نیٹ ورک کے سینئر سپورٹس اینکر اور سینئر پروگرامنگ پروڈیوسرکے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ مختار حامد راجہ سینئر اینکر پرسن کیوان حامد راجہ کے بڑے بھائی تھے۔
مختار حامد راجہ عرصہ دراز سے بیمار تھے۔ مختار حامد راجہ فن و ثقافت سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ مختار حامد راجہ اچھے کرکٹر، گھڑ سوار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گالف کھلاڑی تھے۔
مختار حامد راجہ کے انتقال پر خیبر نیٹ ورک بالخصوص کے ٹو ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔ مختار حامد راجہ کے انتقال پر ملک کی سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے بھی گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت کی گئی ہے ۔
مختار حامد راجہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوار ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں اڑھائی بجے ادا کی جائے گی۔
منگل, اگست 26, 2025
بریکنگ نیوز
- پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال کا خدشہ
- بیرون ملک بالخصوص مشرق آنے جانے والے پاکستانی محنت کشوں کا استحصال
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات، فلسطین پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ
- خیبرپختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، ملک بھر میں رواں سال مجموعی کیسز 23 ہوگئے
- پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ
- بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر شجرکاری، بنجر پہاڑ برسوں بعد ہریالی کی نئی امید سے جگمگا اُٹھے
- مون سون بارشیں، دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
- بحریہ ٹاؤن کے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد مقدمات درج، کئی گرفتاریاں