اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ معیشت اور خزانہ سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عوام کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پی ڈی ایم حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آئندہ چند روز میں ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ صدر مملکت باہمی احترام اور سیاسی اعتدال کیلئے کردار ادا کریں۔ آئینی و قانونی امور پر ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے عمران خان کا مطالبہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھا گیا۔
بدھ, جولائی 30, 2025
بریکنگ نیوز
- سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
- معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
- اگر سب انسان برابر ہیں تو پھر اقوام میں فرق کیوں ہے؟
- گلگت بلتستان: دو جرمن خواتین کوہ پیما لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آکر زخمی
- وفاقی حکومت کی جانب سے فلسطین کیلئے فوری امداد بھیجنے کا اعلان
- بھارت کو شکست دیکر دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم شہبازشریف
- پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار