اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ لانگ مارچ نہیں رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا سب سےچھوٹا اجتماع ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ عمران خان نے اہم تعیناتی کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جو ناکام بنادی۔ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلےآرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے۔ لانگ مارچ سے متعلق عمران خان کے عمل کو طاقت سے ردکرنا ضروری تھا۔ عمران کےعمل کو نہ روکتے تو ہر 3سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔
عمران خان کی آمد سے پہلے چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا، رانا ثنا اللہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read