Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش
    • مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے
    • افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی
    • نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک
    • پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
    • پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو
    • صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی
    • وزیراعلیٰ سمیت گلگت بلتستان اسمبلی کے 12 اراکین کی پارٹی رکنیت ختم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز
    اہم خبریں

    قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز

    نومبر 21, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا ہے۔ قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں عربی ثقافت کے رنگ پیش کیےگئے، افتتاحی تقریب کے باقاعدہ  آغاز  سے قبل ایک ویڈیو  میں سمندر کے  اندر،  وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا۔

    افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔

    ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی، پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔ جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس  کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے  ڈریمرز  پر  پرفارم کیا۔ تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود  تھی۔ فرانس کے1998 ورلڈکپ ونر ٹیم کےرکن مارسے ڈیسیلے نے فیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔

    قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ورلڈکپ ایونٹ نے آج  تمام قومیتوں، عقیدوں کو  ایک جگہ جمع کر دیا، قطر اور عرب دنیا کی طرف سے ورلڈکپ 2022 میں سب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

     سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر  رجب طیب اردوان، یو اے ای کے نائب صدر  اور دبئی کے امیر شیخ محمدبن راشد المکتوم  اور مصری صدر  عبد الفتاح السيسی سمیت دیگر عالمی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ امیر قطر کے خطاب کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا اور مختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔

    میگا ایونٹ کا پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، 60 ہزار کا گنجائش والا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک کو 0-2 سے شکست دے دی۔ میچ کے آٹھویں منٹ میں ایکواڈور کی ٹیم گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچانے میں کامیاب رہی مگر ریفری نے فاؤل کے سبب یہ گول مسترد کردیا۔

     ایکواڈور کی جانب سے پہلا گول اُن کے تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان اینر ویلنسیا نے 16ویں منٹ میں پنالٹی کک پر بنایا، 31 ویں منٹ میں ایکواڈور نے دوسرا گول کردیا جب اینر ویلنسیا نے ہی   پریسیاڈو کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچادی۔

     وقفے تک اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور کا پلڑا بھاری رہا لیکن قطر کی ٹیم نے بھی  نسبتاًٍبہتر کھیل پیش کیا۔ اس ہاف میں قطرکو گول کرنے کے دو تین اچھے مواقع بھی ملے مگر وہ ضائع گئے ، دوسری جانب ایکواڈور کی ٹیم اپنے اسکور میں اضافہ نہ کرسکی یوں ورلڈکپ فٹبال کا افتتاحی میچ ایکواڈور کی 0-2 کی فتح پر ختم ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کا 26 نومبرکو راولپنڈی پہنچنےکا اعلان
    Next Article کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کرنےکو تیار ہوں۔ بیرسٹر سیف
    Web Desk

    Related Posts

    یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش

    ستمبر 8, 2025

    مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے

    ستمبر 7, 2025

    افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش

    ستمبر 8, 2025

    مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے

    ستمبر 7, 2025

    افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 7, 2025

    نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک

    ستمبر 7, 2025

    پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا پیغام

    ستمبر 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.