کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
قلات میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار موقع پر شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا جوبان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضیا اللہ لانگو نے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔
اتوار, اکتوبر 5, 2025
بریکنگ نیوز
- بلوچستان میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک
- شَرجِیل میمن کا سیاسی وار: اتحادیوں میں پھوٹ ڈالنے کا فن
- پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
- ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیدی
- وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے
- بنوں میں دہشتگردوں کی کارروائیاں جاری، چیک پوسٹ کو بم سے اڑادیا، فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار شہید
- مشتاق احمد اسرائیلی حراست میں محفوظ اور خیریت سے ہیں، دفتر خارجہ کی تصدیق
- قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے