لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ کو صوبے کا مشیر داخلہ مقرر کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی سے ایوانِ وزیر اعلی میں عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سابق وفاقی آبی وسائل وزیر مونس الہی بھی شریک ہوئے۔
دورانِ ملاقات پرویز الہی نے عمر سرفراز چیمہ کو نئی ذمہ داری سے آگاہ کر دیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے نئی ذمہ داری پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دی گئی۔ گذشتہ روز عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپنے کی منظوری دی تھی۔
بدھ, مارچ 26, 2025
بریکنگ نیوز
- جعفر ایکسپریس حملہ ایک سنگین سازش، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اہم بیان
- ہنگو میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد سعید ہلاک
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا
- جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
- وفاقی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل دورے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا
- آرمی چیف کی والدہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، صدر، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت
- وفاقی وزیر اویس لغاری کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان
- ڈی آئی خان:گلی کے تنازعہ پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق ، 4 زخمی ہو گئے