پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کے لیے نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب اجلاس میں ماہانہ 25 ہزار معاوضہ لینے والے سوشل میڈیا انفلواینسرز سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور بی آر ٹی کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ 2 سال کے دوران بی آر ٹی پشاور کو 6 ارب 35 لاکھ سے زیادہ کا خسارہ ہوا، 22-2021 میں بی آر ٹی کو ایک ارب 53 کروڑ 9 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی جب کہ اخراجات 4 ارب 50 کروڑ سے زیادہ ہوئے۔