Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا
    • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
    • بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو
    • شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
    • مانسہرہ میں لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح کی لاش پانچ روزہ سرچ آپریشن کے بعد برآمد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کل عدالت میں پیش ہونگے, اظہر صدیق ایڈووکیٹ
    اہم خبریں مارچ 17, 2023

    عمران خان کل عدالت میں پیش ہونگے, اظہر صدیق ایڈووکیٹ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں لیگل ٹیم نے مختلف قانونی آپشنز کے استعمال پر بات کی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیم سے طویل مشاورت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ میٹنگ میں خواجہ حارث، انتظارپنجوتھا،گوہر علی خان اور دیگر وکلانے قانونی نکات پر بات کی جب کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے عمران خان کو قانونی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کل اسلام آباد ضلعی کچہری پیش ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونےکو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا گیا اور سیاسی نوعیت کے مقدمات درج ہونے سے روکنے کے لیے بھی ہائیکورٹ جانے پر غور ہوا، اس کے علاوہ سول جج کے جاری کردہ وارنٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے سیشن عدالت میں اپیل پرگفتگو ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو عمران خان کی اسلام آباد پیشی پردونوں ناقابل ضمانت وارنٹ نمٹانےکی کوشش ہوگی جب کہ عمران خان کو ضلعی کچہری میں سکیورٹی دینے کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیاجائےگا۔

    عمران خان کی گرفتاری کی کوشش

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کے ہمراہ وارنٹ کی تعمیل کے لیے زمان پارک میں کارروائی کی جس میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی کوشش میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے پی کی نگران کابینہ کا بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کیس ری اوپن کرنیکا فیصلہ
    Next Article توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا

    ستمبر 3, 2026

    پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 15 خوارج ہلاک کردیے

    ستمبر 3, 2026

    وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

    ستمبر 3, 2026

    بلوچ خواتین بلوچستان کے روشن مستقبل کی امید ہیں، صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو

    ستمبر 3, 2026

    شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    ستمبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.