Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بنوں: جائیداد کے تنازعے پر پانچ افراد قتل

بنوں میں جائیداد کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ بسیہ خیل پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔

وقوعہ کے بعد میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے کے ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.