Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: گھریلو تنازع پر بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد قتل

0 501

پشاور کے علاقے ریگی میں مستورات کے تنازعہ کے فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریگی تھانے کی حدود میں ملازو کے علاقے میں شاکر اور اشرف گل گروپ کے درمیان مستورات پرتنازعہ چلاآرہا تھا اور تنازعہ حل کرنے غرض سے شاکر اور اس کے ساتھی اشرف گل کے گھر گئے تھے جہاں دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ سے شاکر، اورنگزیب اور سمیع اللہ جبکہ دوسرے گروپ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے۔ ملزمان واردات کے فورا بعد گھر بار چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین کی سربراہی میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملزمان کی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.