Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

پشاور سٹی

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں 9 ڈاکٹروں سمیت 29 افراد کورونا سے متاثر

خیبر پختونخوا میں کورونا سےمتاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 58 ہوگئی ہے

پشاور کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائناکولوجی وارڈ  میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے  29  افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ گائناکولوجی وارڈ میں بڑی تعداد میں عملے کے متاثر ہونے کے بعد وارڈ کو 2 ہفتوں کو کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتال کی پوری عمارت کو قرنطینہ قرار  دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شعبہ  گائناکولوجی کے  ڈائریکٹر ڈاکڑ خالد مسعود کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو مراسلہ ارسال…

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلازمہ سے کورونا مریضوں کا علاج شروع

پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کے پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کا آغاز ہوگیا۔ ایچ ایم سی انتظامیہ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کراچی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت صحت یاب مریضوں کا پلازمہ کورونا مریضوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا کہ انچارج شعبہ ہیماٹالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہتاج خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ …

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر کورونا سے انتقال کرگئے

کورونا وائرس کی وجہ سےایک اور مسیحا زندگی کی بازی ہار گیا ،خیبرپختونخوا میں کورونا نے سینیر ڈاکٹر کی جان لے لی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر پروفیسر جاوید میں 15 دن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر پروفیسر جاوید گزشتہ 15 دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔ انتظامیہ کے مطابق کئی روز سے وینٹی لیٹر…

پشاور: جرگے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جرگے کے سربراہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جرگے کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران ایک بھائی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ،جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا بھائی، بھتیجا اور جرگے کا سربراہ شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد…

سنہری مسجد پشاور میں 20 سال بعد خواتین نے نماز ادا کی

دو عشرے پہلے شہر میں دہشت گردی کے باعث سنہری مسجد میں خواتین کا داخلہ بند کیا گیا تھا

پشاور صدر کے علاقہ نوتھیہ میں سڑک کنارے واقع سنہری مسجد کو بیس سال بعد خواتین کے لیے کھول دیا گیا۔یاد رہے تقریباً دو عشرے پہلے شہر میں دہشت گردی کے باعث سنہری مسجد میں خواتین کا داخلہ بند کیا گیا تھا، آج ان کے لئے مسجد میں باجماعت نماز کا انتظام امن کی گواہی ہے۔ سنہری مسجد پشاور کی بڑی اور تاریخی مساجد میں سے ایک ہے جس کا کل رقبہ 18 ہزار مربع فٹ ہے اور اس میں بیک وقت 6 ہزار تک نمازیوں کی گنجائش…

پشاور: سی ٹی ڈٖی کا سرچ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے شگئی میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  کے مطابق پشاور کے علاقے شگئی میں  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیاکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق…

منظور پشتین پشاور سے گرفتار

پشاور: پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پشاورسے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔آج صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق منظور پشتین کے خلاف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو…

پی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہورہا ہے جس میں ان معاملات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈرز پر تبادلہ خیال کے ساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی جب کہ بورڈ…

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ, فی کلو آٹا 70 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے

ملک کے مختلف شہروں میں گندم کا بحران برقرار ہے اور پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کراچی، حیدرآباد، لاہور  اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں فی کلو آٹا 70 روپے میں ہی فروخت کیا جارہا ہے جب کہ پشاور میں 2 ماہ قبل 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 780 روپے تھی جو اب 1100 روپے تک ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے۔ کوئٹہ میں بھی آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد آٹا فی کلو 59…

پشاور: بی آر ٹی کی تحقیقات کرنیوالے ایف آئی اے افسر کو ترکی بھیجنے کا فیصلہ

پشاور کے میگا پروجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے  میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرنے والی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیم کے نگران  افسر کو ترکی میں بحیثیت قونصلر تعینات کردیا گیا جس کے بعد بی آر ٹی کی تحقیقات کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق بی آر ٹی کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی نگرانی کرنے والے  گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر میاں سعید کو ترکی میں پاکستانی…