Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب میں 579 پاکستانی قیدی رہا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا کہ سعودی عربی میں شاہی معافی کے تحت 5 سو 79 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔سمندر پار پاکستانی فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر شیخ کا کہنا تھا کہ ’قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر متعلقہ محکمے کے نمائندے سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں‘۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ کو رہا ہونے والے قیدیوں کی معلومات فراہم کردی گئیں ہیں تا کہ اس کے اراکین اجلاس میں ان کا تجزیہ کرسکیں۔  579 میں سے رہا ہونے والے زیادہ تر افراد کو منشیات اسمگلنگ اور دھوکا دہی کے الزام پر میں ایک سے 5 سال کی سزا ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق رواں برس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے بعد سے ان 579 افراد کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ، ریاض، دمام، تبوک اور جوف سے بے دخل کیے گئے مزید 3 ہزار 396 افراد کو ڈپورٹیشن کیمپوں سے بھی رہا کیا جاچکا ہے۔

وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور ترقی انسانی وسائل کے تحت کام کرنے والے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کاشف نور نے اس بارے میں بتایا کہ پاکستانی کو افرادی قوت بیرونِ ملک بھجوانے میں متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.