Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینٹ میں تبدیلی ملک میں تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی،شہبازشریف

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدراپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےکہاہےکہ سینٹ میں تبدیلی ملک میں تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نےاپوزیشن سینیٹرزکےاعزازمیں ظہرانہ دیاانہوں نے کہاکہ آپ وفاق پاکستان اورجمہوریت سے وفاداری کی ایک نئی تاریخ لکھنےجارہےہیں۔انہوں نےکہاکہ آئین کی بالادستی، جمہوریت کی فتح کادن ہے۔ انہوں نےکہاکہ انشاءاللہ آج وفاق پاکستان اورآئین وجمہوریت کی فتح ہوگی۔انہوں نےکہاکہ سینٹ میں تبدیلی ملک میں تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی۔

انہوں نےکہاکہ نوازشریف نےبلوچستان کی حقیقی قیادت وفاق پاکستان کی نمائندگی کےلئےنامزد کی ہے۔انہوں نےکہاکہ ہماری تیاری مکمل ہےاب نتیجہ اللہ تعالی کےسپرد کرتےہیں۔اپوزیشن سینیٹرز نےمیرحاصل بزنجو پرمکمل اعتماد کااظہارکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.