Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان اور افغانستان کا افغان مفاہمتی عمل کےسلسلےمیں باہمی روابط کو جاری رکھنےکا فیصلہ

افغانستان میں امن کےقیام سےہی پاکستان میں معاشی اورانسانی تقری میں بہتر ی آئیگی،پاکستان ..انٹر افغان مذاکرات مفاہمتی عمل کا اہم ترین حصہ ہے،پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردارادا کرتارہےگا،شاہ محمود قریشی کی زلمےخلیل زاد سےملاقات کےبعد مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد۔پاکستان اور افغانستان نے افغان مفاہمتی عمل کےسلسلےمیں باہمی روابط کو جاری رکھنےکافیصلہ کیاہے جبکہ پاکستان نے ایک بار کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام سے ہی پاکستان میں معاشی اور انسانی تقری میں بہتر ی آئیگی،انٹر افغان مذاکرات مفاہمتی عمل کا اہم ترین حصہ ہے،پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کر دارادا کر تا رہے گا ۔ جمعہ کو افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقات اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کےمطابق زلمی خلیل زاد نےوزیرخارجہ کو دوحا مذاکرات کےنتائج اورخطےمیں حالیہ مصروفیات بارےآگاہ کیا،اعلامیے میں کہاگیاکہ زلمےخلیل زاد نےافغان حکام سےہونےوالی ملاقاتوں اورانٹرا افغان مذاکرات بارے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیہ کےمطابق شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپناکردارادا کرتارہےگا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انٹرافغان مذاکرات مفاہمتی عمل کا اہم ترین حصہ ہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان افغانستان میں امن خواہاں ہےکیونکہ اس سے پاکستان میں معاشی اورانسانی ترقی میں بہتری آئےگی۔

اعلامیہ کےمطابق زلمے خلیل زاد نےسیکرٹری خارجہ کےساتھ وفود کی سطح پرمذاکرات بھی کیے،زلمےخلیل زاد کےساتھ مختلف ایجنسیوں کااعلیٰ سطح کا وفد موجود تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ اوروزارت دفاع کےاعلی حکام موجود تھے ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ سیکرٹری خارجہ نےپاک امریکا وزرائےخارجہ کےدرمیان ہونےوالی ٹیلی فونک گفتگو بارے میں آگاہ کیا۔

دونوں ممالک کا افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں باہمی روابط کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.