اسلام آباد(ویب دیسک) آئی ایم ایف نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے اہداف پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف حکام نے کہا ہے کہ ایف بی آر محصولات کے ہدف میں اضافہ کرے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں تاریخ کی تبدیلی کر دی گئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات رواں ماہ کی 15 تاریخ سے شروع نہیں ہو سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہے مذاکرات سے قبل پاکستان اہداف پر مکمل عملدرآمد کرے۔ سیلاب کے باعث صوبوں سے سرپلس، پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ آئی ایم ایف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محصولات کے ہدف میں بھی اضافہ چاہتا ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سیلاب کے باعث اخراجات بڑھنے پر بات ہوئی۔ سیلاب میں ایمرجنسی فنڈ اور دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا گیا۔ آئی ایم ایف سے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے سیلاب کی وجہ سے حاصل نہ ہونیوالے اہداف کی رپورٹ مانگ لی۔
جمعہ, جولائی 11, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان
- بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو گاڑی سے اغوا کرکے شہید کردیا گیا
- سیاسی خانہ بدوش اور سیاسی ہجرتیں
- قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے حملے،متعدد مسافر اغوا،ترجمان بلوچستان حکومت
- چارسدہ: جمال آباد سے لاپتہ چار سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد
- مہمند: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا
- انصاف کا نیا سورج: قبائلی بستی سے مصنوعی ذہانت تک
- بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے،کورکمانڈرز