کراچی(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرغیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔ اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس معاملے کومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صحافیوں کےبلاول سوالات کا جواب دے رہے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں۔ مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے۔ اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا۔ ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے۔ آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔ ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا۔ جو کہ بہت مہنگا پڑتا تھا۔ کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے۔
بدھ, جون 18, 2025
بریکنگ نیوز
- ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
- ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
- ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
- کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
- فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
- اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
- ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
- خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے 2 مریض سامنے آگئے