Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ
    • خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا
    • نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
    • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید
    • فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13 افراد جاں بحق
    اہم خبریں

    اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13 افراد جاں بحق

    جولائی 19, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں وفاقی دارالحکومت میں دیوار گرنے  کے واقعات میں سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے تلے دبی 12 لاشوں کو مشینوں کے ذریعے نکالا۔

    پولیس کے مطابق گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی، دیوار کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، حادثے کے بعد مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ گرنے والی دیوارکے ملبے سے 4 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

    پولیس بتانا ہےکہ بارش کے دوران تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔

    فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے

    دوسری جانب راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کٹاریاں اور گوالمنڈی سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہے۔

    کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہےکہ رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کردیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے  کے لیے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔

    علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہےکہ راولپنڈی میں بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ٹریفک عملے کو بارش کے دوران ڈرائیوروں کی مدد کو یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا: آپریشنز سے قبل مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازم قرار
    Next Article سائفر ایک ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا: اعظم خان نے اعترافی بیان ریکارڈ کرادیا
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پرتشدد واقعات میں کمی ریکارڈ

    جولائی 1, 2025

    خیبرپختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پرحلف سے روک دیا گیا

    جولائی 1, 2025

    نئے مالی سال کے آغاز پرسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

    جولائی 1, 2025

    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار شہید

    جولائی 1, 2025

    فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندستان: بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب

    جولائی 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.