لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی۔ کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟
عمران خان نے لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ عمران خان نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات سمیت اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟۔ ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے۔ جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذکرات ہوں گے؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی۔ ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور اسی خوف سے یہ لوگ انتخابات نہیں کرارہے۔
منگل, جنوری 14, 2025
بریکنگ نیوز
- پاڑہ چنار کی تشویشناک صورتحال کو غیرسنجیدہ لینا قومی جرم ثابت ھوگا
- فلمساز سروربھٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- نیٹو کے ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھوں میں، دہشت گردی میں اضافہ،ماہرین
- آرمی چیف کا ملک میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
- سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 8 خوارج ہلاک کردئیے
- سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دئیے
- پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آ گئے
- پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی