Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار نہ کرتا، عمران خان

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی۔ کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟
عمران خان نے لاہور زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ عمران خان نے لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات سمیت اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے ای وی ایم کی اس لیے مخالفت کی کہ انہیں معلوم تھا کہ میں جیت جاؤں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی مدد چاہئیے ہوتی تو ای وی ایم پر انحصار کیوں کرتا؟۔ ای وی ایم کے بغیر بھی انتخاب ہوتے ہیں تو انشاءاللہ ہم جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ تاکہ ایک جیسا ماحول دینے کا تاثر دیا جا سکے۔ جو ڈگی میں چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذکرات ہوں گے؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ دو تہائی اکثریت ہمیں ملے گی۔ ہماری مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اور اسی خوف سے  یہ لوگ انتخابات نہیں کرارہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.