گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بالخصوص امن و امان کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسلام آباد: ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے پارٹی چیئرمین کو خیبر پختونخوا میں امن کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات اور کوششوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے اور ملک سے آخری شرپسند کے مکمل خاتمے تک ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی ۔
انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے عفریت کا مؤثر مقابلہ کرنے اور پائیدار امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں ۔

