Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کیلئے سعودی عرب روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
    • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان سے خلا میں براہ راست گفتگو، حوصلہ افزائی کی
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی
    • شمالی وزیرستان: میر علی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے خواتین کو انسانی ڈھال بنانے کے ویڈیو شواہد سامنے آگئے
    • شمالی وزیرستان: پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، 130 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا
    • جنوبی وزیرستان میں گرینڈ قبائلی جرگہ، امن اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    • افغان صوبے کنڑ میں سکول کے قریب خوفناک دھماکہ، 7 طلبا جاں بحق، درجنوں زخمی
    • خلا سے براہِ راست رابطہ: پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گفتگو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان سے خلا میں براہ راست گفتگو، حوصلہ افزائی کی
    فیچرڈ نومبر 28, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان سے خلا میں براہ راست گفتگو، حوصلہ افزائی کی

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Asim Munir held a live conversation with Pakistan’s first astronaut, Zeeshan, while he was in space, and offered him encouragement.
    محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز ہیں اور خلا میں ان کی موجودگی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی گفتگو
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے خلا میں ملک کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی سے براہِ راست رابطہ کیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سپارکو (SUPARCO) کے دورے کے دوران چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن میں موجود پاکستانی خلا باز سے گفتگو کی ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی سے براہِ راست رابطہ کیا، اس رابطے کو پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کو مدار میں موجود پاکستانی خلا باز سے بات چیت کرنے کا موقع ملا ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے سپارکو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے رابطہ کیا اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے بات چیت کی ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ محمد ذیشان علی پاکستان کے پہلے خلا باز ہیں اور خلا میں ان کی موجودگی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم ایسے نوجوانوں پر فخر کرتی ہے جن کے حوصلے ستاروں سے بھی بلند پرواز کرتے ہیں ۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے محمد ذیشان علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور مسلح افواج فخر کرتی ہیں، پاکستان کا ایک بیٹا خلا تک پہنچا ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مزید کہتا تھا کہ نے پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور یہ دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اب خلا تک پہنچ چکی ہے، خلا میں پاکستان کی موجودگی علامہ اقبال کے اس فکر کی عملی تعبیر ہے جو نوجوانوں کو بلند حوصلوں اور پرواز کا پیغام دیتی ہے ۔

    اس کے جواب میں پاکستانی خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی نے کہا کہ خلا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے، زمین سے چار سو کلومیٹر بلندی پر، ایک سیکنڈ میں سات اعشاریہ نو کلومیٹر کی رفتار سے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں ۔

    ذیشان علی نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی کے جواب میں ان کی نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق اپنی تمام ذمہ داریاں بہترین طریقے سے انجام دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے خلائی سٹیشن میں وہ سائنسی تحقیق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی
    Next Article پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کیلئے سعودی عرب روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کیلئے سعودی عرب روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

    نومبر 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی

    نومبر 28, 2026

    خلا سے براہِ راست رابطہ: پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گفتگو

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج کے دستے دفاعی تعاون کیلئے سعودی عرب روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

    نومبر 29, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان سے خلا میں براہ راست گفتگو، حوصلہ افزائی کی

    نومبر 28, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال 534 دہشت گرد ہلاک، 1597 مقدمات درج، 6022 ملزمان تاحال مفرور، سی ٹی ڈی

    نومبر 28, 2026

    شمالی وزیرستان: میر علی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے خواتین کو انسانی ڈھال بنانے کے ویڈیو شواہد سامنے آگئے

    نومبر 28, 2026

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کا مفت میڈیکل کیمپ، 130 سے زائد خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا

    نومبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.