Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
    اہم خبریں دسمبر 28, 2025

    انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

    Facebook Twitter Email
    “Elections not going to happen anytime soon”, says Bilawal
    نئے الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی، بلاول بھٹو زرداری
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی شدت پسندی کی سیاست چھوڑ دے اس سے ملکی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، انتہا پسندی کی سیاست کی جائے تو جواب میں سختی پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

    بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ سندھ میں صحت کی بہتر سہولیات ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی، شعبہ صحت میں دیگر صوبے سندھ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کم ہوئی ہے، بچوں کی زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے، دیگر صوبوں کا سندھ سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت وہ کام کررہی ہے جو دوسرے صوبوں میں نہیں ہو رہے۔

    بلاول نے کہا کہ عام عوام کی قوت خرید میں کمی آئی ہے، عام آدمی کا جواب اصل ٹیسٹ ہوتاہے کہ معاشی صورتحال کیا ہے، ڈیفالٹ کاخطرہ ٹلنے کے بعد معیشت کو اب مزید بہتر کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی، بینظیر بھٹو نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ کس نے لمبی اننگز کھیلنی ہے یہ فیصلہ عوام کریں گے، اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر وفد بھیجنے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نون لیگ کے وفد سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیاسی مفاہمت کیلئے صدر زرداری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کو سیاسی دائرے کے اندر لے کر آئے، نئے الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی، انتخابات کا نظام ایسا ہونا چاہیے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد ہو۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
    Next Article قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.