آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی 2022 سےگیس 74 فیصد تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 74.42 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا نےگیس کی قیمت بڑھانے کیلئے سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس پر 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، سوئی ناردرن کیلئے گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے۔سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کے اس فیصلے پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اطلاق جولائی 2022سے ہوگا، وفاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر ازخود عمل درآمد ہوجائے گا۔