ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی 2 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں آپس میں ٹکرائیں گی۔ لیکن کرکٹ شائقین کو 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے میدان میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی سامنے آئی جس کے مطابق پالی کیلےمیں 2 ستمبر کو 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ تاہم کرکٹ شائقین دعا گو ہیں کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم بہتر ہو جائے تاکہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ میں 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش ہے۔ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
جمعرات, جنوری 29, 2026
بریکنگ نیوز
- وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
- کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
- سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
- ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
- ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
- بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
- لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ

