Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایک دن پہلے پتہ تھا کہ گجرات یا وزیرآباد میں حملہ ہوگا، عمران خان
    اہم خبریں نومبر 4, 2022

    ایک دن پہلے پتہ تھا کہ گجرات یا وزیرآباد میں حملہ ہوگا، عمران خان

    Facebook Twitter Email
    ایک دن پہلے پتہ تھا کہ گجرات یا وزیرآباد میں حملہ ہوگا، عمران خان
    ایک دن پہلے پتہ تھا کہ گجرات یا وزیرآباد میں حملہ ہوگا، عمران خان
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ کہتے ہیں کہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی اور چار گولیاں لگیں۔ انہیں ایک دن پہلے ہی معلوم تھا کہ گجرات یا وزیرآباد میں اُن پر حملہ ہوگا۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا کہ  قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی۔ ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
    عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے وزیر آباد یا گجرات میں مجھے توہین رسالت کے الزام پر سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ مگر اللہ نے محفوظ رکھا۔ ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ البتہ تین لوگوں کا استعفیٰ آنے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
    عمران خان نے کہا کہ  پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی۔ اگلے روز پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی۔ اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اراکین کو خریدنے کیلئے چوری کا پیسہ لگایا گیا۔ ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا۔ سب نے سمجھا تحریک انصاف کی قبر کھودی گئی ہے۔
    عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے۔ پاکستانی قوم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ 10اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہو گیا۔ مجھے عوام اسلئے ووٹ دیتے ہیں کہ لوگ ان سے تنگ ہیں۔
    عمران خان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں ہم نیوٹرل ہو گئے ہیں۔ نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لے لیں۔ مجھے عوام میں ہی واپس جانا تھا۔ عوام نے جتنی پذیرائی دی، اس پر حیران ہوں۔
    پچیس مئی  کو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا۔ انہوں نے ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ کئے۔ کیا ان کےلئے لانگ مارچ جائز اور ہمارے لئے حرام ہے؟۔ قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا۔
    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کا پلان تھا کہ عمران خان پر حملہ کریں اور اسے مذہبی رنگ دے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ارشد شریف کے پیچھے کون پڑے تھے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ 17جولائی کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ان کی مدد کی۔ اس سے پہلے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ گولی لگنے سے عمران خان کے گھٹنے سے نچلی ہڈی متاثر ہوئی۔ ایکسرے میں عمران خان کی ٹانگ پر فریکچر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ایک گولی ٹانگ کی بڑی شریان کے بہت قریب سے گزری۔ سرجری کے ذریعے شریان کے قریب لگنے والے گولی کے ٹکڑے نکال دیئے گئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی احتجاج، وفاقی پولیس کا ٹریٹمنٹ سکوارڈ تشکیل دیدیا گیا
    Next Article پاک فوج نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.