اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آپریشن کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے۔ کہتے ہیں کہ انہیں مارنے کی کوشش کی گئی اور چار گولیاں لگیں۔ انہیں ایک دن پہلے ہی معلوم تھا کہ گجرات یا وزیرآباد میں اُن پر حملہ ہوگا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی۔ ایک روز پہلے پتہ چل گیا تھا مجھے وزیر آباد یا گجرات میں مارنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے وزیر آباد یا گجرات میں مجھے توہین رسالت کے الزام پر سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ مگر اللہ نے محفوظ رکھا۔ ٹھیک ہوتے ہی دوبارہ لانگ مارچ کی کال دوں گا۔ البتہ تین لوگوں کا استعفیٰ آنے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔
عمران خان نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ کی تفصیل آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی۔ اگلے روز پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی گئی۔ اراکین پارلیمنٹ کی منڈی لگی ہوئی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اراکین کو خریدنے کیلئے چوری کا پیسہ لگایا گیا۔ ہم نے عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے لوگوں کو نہیں خریدا۔ سب نے سمجھا تحریک انصاف کی قبر کھودی گئی ہے۔
عدم اعتماد کے بعد لاکھوں لوگ احتجاج کرنے کیلئے باہر نکلے۔ پاکستانی قوم نے وہ کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ 10اپریل کو جس طرح لوگ سڑکوں پر نکلے میں حیران ہو گیا۔ مجھے عوام اسلئے ووٹ دیتے ہیں کہ لوگ ان سے تنگ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں ہم نیوٹرل ہو گئے ہیں۔ نیوٹرل کا کوئی بھی مطلب لے لیں۔ مجھے عوام میں ہی واپس جانا تھا۔ عوام نے جتنی پذیرائی دی، اس پر حیران ہوں۔
پچیس مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔ جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ ہمارا لانگ مارچ روکنے کیلئے انہوں نے گھروں میں گھس کر تشدد کیا۔ انہوں نے ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ کئے۔ کیا ان کےلئے لانگ مارچ جائز اور ہمارے لئے حرام ہے؟۔ قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کا پلان تھا کہ عمران خان پر حملہ کریں اور اسے مذہبی رنگ دے دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ارشد شریف کے پیچھے کون پڑے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ 17جولائی کے ضمنی الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ان کی مدد کی۔ اس سے پہلے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ گولی لگنے سے عمران خان کے گھٹنے سے نچلی ہڈی متاثر ہوئی۔ ایکسرے میں عمران خان کی ٹانگ پر فریکچر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ ایک گولی ٹانگ کی بڑی شریان کے بہت قریب سے گزری۔ سرجری کے ذریعے شریان کے قریب لگنے والے گولی کے ٹکڑے نکال دیئے گئے ہیں۔
پیر, ستمبر 16, 2024
بریکنگ نیوز
- آئینی ترمیم کیلئے نمبرز کی کمی،وفاقی کابینہ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل تک ملتوی
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک کمی کی منظور ی
- چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار حکومت کو دینے کی تجویز،آئینی ترامیم کی شقیں سامنے آ گئیں
- خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- پارلیمان عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، لیاقت بلوچ
- عدلیہ سے متعلق ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے، بیرسٹرسیف
- علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پالیسی آفس کا افتتاح کر دیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے، سپریم کورٹ