چاغی(ویب ڈیسک)نوجوان ثناء اللہ نوتیزئی کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند کر دی۔ بعدازاں پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کو کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نوتیزئی کو گزشتہ شب دالبندین میں قتل کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے احتجاج کر رہے ہیں۔
مقتول کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث پاکستان کو ایران سے ملانے والی شاہراہ بند ہے۔ جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں نامزد 5 افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان ضلع چاغی میں اپنی رٹ یقینی بنائے۔
بعدازاں لواحقین نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی چاغی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا ۔ پاک ایران شاہراہ بحال کر دی ہے۔
بدھ, جنوری 21, 2026
بریکنگ نیوز
- قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
- پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
- پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
- صنفِ نازک سے صنفِ آہن تک کا سفر
- تحریک انصاف سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ کئی زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
- پارلیمنٹ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس
- پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر
- چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، جانی نقصان نہیں ہوا

