پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت قائم ہوگئی اور استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ملک بھر سے سو کے قریب رہنماؤں نے شرکت کی۔ سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، کے پی کے سے اجمل وزیر عشائیے میں شریک ہوئے۔ پنجاب سے مراد راس، فیاض چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال اور نوریز شکور شریک ہوئے۔ سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ میں نئی جماعت کا اعلان کیا۔ ترین گروپ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین آج پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کرینگے۔
پیر, دسمبر 29, 2025
بریکنگ نیوز
- قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
- کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
- ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان
- کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جاں بحق
- سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
- اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز
- اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا

