Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    • ایشیا ہاکی کپ کیلئے پاکستان کا قومی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر بل پر عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی بینچ کا قیام مسترد کردیا
    اہم خبریں

    حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر بل پر عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی بینچ کا قیام مسترد کردیا

    اپریل 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    حکومت میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیر بل پر عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی بینچ کے قیام کو مسترد کردیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل پرمتنازع بینچ تشکیل دینےکا اقدام مسترد کرتی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے، انصاف کے آئینی عمل کو بے معنی کرنے کے مترادف ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کی تقسیم سے حکومت میں شامل جماعتوں کے مؤقف کی پھر تائید ہوئی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سےکوئی جج بینچ میں شامل نہ کرنابھی افسوسناک ہے، حکمران جماعتیں اس اقدام کو پارلیمان اور اس کے اختیار پر شب خون قرار دیتی ہیں، اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

    حکمران جماعتوں کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پارلیمان کا اختیار چھیننے اور اس کے دستوری دائرہ کار میں مداخلت کی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی، آئین پاکستان کی روشنی میں پارلیمان کے اختیار پر سمجھوتانہیں کیاجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل بل کی سماعت کے موقع پر ملک بھر کی عدالتوں میں آج (جمعرات) ہڑتال کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، درخواستوں پر سماعت آج صبح ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ اب پاکستان بار کونسل  نے بل کی سماعت کے موقع پر ملک بھر کی عدالتوں میں آج ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل حسن رضا کا کہنا تھاکہ مرضی کے ججزپر مشتمل بینچ بنایا گیا ہے، کیس کی سماعت میں سینیئر ججوں کوبھی شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے63 اے کے معاملے پربھی فل کورٹ بینچ بنانے کا کہا مگر نہیں بنائی گئی، 63 اے سے متعلق غلط فیصلہ ہوا، سب کہہ رہے ہیں آئین کوری رائٹ کیا گیا۔

    عدالت عظمیٰ کا بینچ

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔ درخواستوں پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،ر جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہونے کا امکان
    Next Article لوئر دیر: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025

    سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.