اسلام آباد میں جاری رنگا رنگ خیبر سپرلیگ 2022 ختم ہوگئی۔ جیو اسٹرائیکرز کی ٹیم انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے ٹو مارخورز کو ہرا کر ٹرافی کی حقدار قرار پائی اور ایک لاکھ روپے کا کیش پرائز بھی حاصل کیا۔ رنر اپ کے ٹو مارخورز کی ٹیم کو پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے لیے کل چھ ٹیمیں میدان میں تھیں جبکہ ہر ٹیم کو کھیلنے کے لیے آٹھ اوور دئیے گئے تھے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیموں نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ آج پہلا سیمی فائنل جیو اسٹرائیکرز اور ہم نیوزوارئیرز کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ جیو اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہم نیوز کی ٹیم نے مقررہ آٹھ اوورز میں 120رنز بنائے۔ جواب میں جیو اسٹرائیکرز نے آغاز میں ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور مطلوبہ ٹارگٹ سات اوورز میں ہی پورا کر کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
دوسرا سیمی فائنل میچ ڈان ٹائیگرز اور کے ٹومارخورز کے درمیان کھیلا گیا۔ کے ٹو مارخورز کے کپتان قیصر تنولی نے ٹاس جیت کر ڈان ٹائیگرز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے ٹو مارخورز نے 110رنز بنائے۔ قیصر تنولی ٹاپ سکورر رہے۔ دوسری جانب 110رنز کے تعاقب میں ڈان ٹائیگرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور یوں کے ٹو مارخورز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دن کے تین بجے شروع ہوا۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ جیو اسٹرائیکرز کے کپتان علی تنولی نے ٹاس جیت کر پہلے کے ٹو مارخورز کو بیٹنگ دی۔ کے ٹو مارخورز نے عاصم ریاض اور مدثر علی خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دس اوورز میں 149 رنز بنائے۔ جواب میں جیو اسٹرائیکرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
میچ کے اختتام پر پروقار تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شاندار کرکٹ ایونٹ کے انعقاد پر صحافتی برادری بہت خوش دکھائی دی۔ دوسری جانب سماجی و عوامی حلقوں نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر خیبر نیٹ ورک کی انتظامیہ، خصوصاً کیوان حامد راجہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ خیبر نیٹ ورک مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کی میزبانی یقینی بنائے گا۔
جمعرات, نومبر 27, 2025
بریکنگ نیوز
- سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
- ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
- ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی
- ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک
- باجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
- ریاستی اداروں سے تعاون اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے، بنوں میں مشترکہ جرگے کا فیصلہ
- وزیراعظم شہبازشریف بحرین پہنچ گئے، قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش، ولی عہد سے اہم ملاقات

