Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    • ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی
    • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
    • باجوڑ اور بنوں میں مختلف کارروائیاں، مزید 23 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 15 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ریاست کرپشن اور اسمگلنگ میں معاونت کرتی ہے: چیف جسٹس
    اہم خبریں

    ریاست کرپشن اور اسمگلنگ میں معاونت کرتی ہے: چیف جسٹس

    اکتوبر 12, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 70 تولہ سونا کمیٹی کے کیس میں ریماکس دیے کہ لگتا ہے پولیس کرائے کی پولیس بن گئی ہے اور ریاست کرپشن اور  اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا فراہم نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔ دوران سماعت عدالت نے غیر معیاری تفتیش پر پراسیکیوشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی اور تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔

    ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 10 گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا ادا نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ گرفتار سنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا؟ مدعی نے بتایا کہ کہ کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتا ہے؟ اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے، پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔

    سپریم کورٹ نے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکچےکے ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم اغوا کرلی
    Next Article اسرائیل نے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد کو اگلے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
    Web Desk

    Related Posts

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت

    نومبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025

    مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

    نومبر 19, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت

    نومبر 19, 2025

    تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 18, 2025

    ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی

    نومبر 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.