Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    • مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی مون سون سے قبل بھرپور تیاریوں کی ہدایت
    • تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سانحہ9 مئی: فوجی تنصیبات کی حفاظت میں کوتاہی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت اعلیٰ افسران فوج سے فارغ
    اہم خبریں

    سانحہ9 مئی: فوجی تنصیبات کی حفاظت میں کوتاہی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت اعلیٰ افسران فوج سے فارغ

    جون 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنر ل احمد شریف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

    جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد 9 مئی کے واقعات سے متعلق آگاہ کرنا ہے، 9 مئی کے واقعات نے ثابت کیا کہ جو کام دشمن نہ کرسکا ان چند شرپسندوں نے کر دکھایا،  9 مئی کا سانحہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، اس سازش کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اب تک کی تحقیقات میں بہت سے شواہد مل چکے اور مل رہے ہیں،  افواج پاکستان آئے روز عظیم شہدا کے جنازوں کو کندھا دے رہی ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کی سرکوبی کی جارہی ہے، 9مئی کو شہدا پاکستان کے خاندانوں کی دل آزاری کی گئی، شہدا کے خاندان آج کڑے سوال کر رہے ہیں، کیا ان کے پیاروں نے قوم کے لیے جانیں اس لیے دی تھیں، شہدا کے ورثا سوال کر رہے ہیں کہ ملوث افراد کب قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے، آرمی کے تمام رینکس سوال اٹھا رہے ہیں کہ ہمارے شہدا کے یادگاروں کی اسی طرح بے حرمتی ہو رہی ہے تو ہمیں جانیں قربان کرنےکی کیا ضرورت ہے۔

    میجر جنر ل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا سانحہ انتہائی افسوسناک تھا، سانحے کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے چل رہی تھی ، اس شرانگیز بیانیے سے لوگوں کی ذہن سازی کی گئی، جو کام دشمن نہ کرسکا وہ چند مٹھی بھر لوگوں نے کیا، دہشت گردی کے خلاف آپریشن یکسوئی سے جاری ہے، افواج پاکستان کے خلاف زہریلا  پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، افواج کوکسی صورت اپنے عوام سے جدا نہیں کیا جاسکتا، ایک سال سے سیاسی مقاصد اور اقتدار کی ہوس میں جھوٹا پروپیگنڈا چلایا گیا، پاک فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی اور شفافیت ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  رواں سال 95 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہےگی، افواج پاکستان ملک کے دفاع  اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قربانیاں دیتی رہیں گی، عوام کا اعتماد کہ حالات جیسے بھی ہوں ،فوج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، کیسے بھی حالات ہوں، افواج پاکستان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائےگا اور  نہ ملوث عناصرکو  معاف کیا جاسکتا ہے،  تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائےگی، اس عمل کو  انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے  والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائےگا، فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا، مفصل احتسابی عمل کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سکیورٹی میں ناکامی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو کے سکیورٹی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں، ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 دیگر کو  عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور  یہ جاری رہےگا، فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت، سپریم کورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا
    Next Article فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے: ترجمان پاک فوج
    Web Desk

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    نومبر 19, 2025

    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نومبر 19, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

    نومبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.