مردان(ویب ڈیسک)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا۔ سرحدیں وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔ سوات، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے۔ سوات، قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں۔ دہشتگردوں کو کیوں آنے دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مردان انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ چوروں نے ملک کودلدل میں پھنسا دیا ہے۔ چوروں نے قوم کومقروض کر دیا ہے۔ اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کا ساتھ اوربرائی کا مقابلہ کرنا ہے۔ اللہ نے کہیں بھی نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اپنے بچوں سے پوچھوکیا نوازشریف، زرداری ایماندارہے؟۔ تیس سال سے یہ ملک لوٹ رہے ہیں۔ جب ملک میں انصاف ہوتا ہے تب ملک خوشحال ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک کے حکمران پیسہ چوری کرتے ہیں۔ اگر نواز شریف، زرداری ایماندار ہے تو ان کو ووٹ دے دو۔ ان کی توچوری کی عالمی سطح پر کتابیں لکھی گئیں۔ مجھے بتائیں میں کیوں نہیں لندن بھاگتا۔ اپنی قوم کو جگارہا ہوں۔ اللہ نے اچھائی برائی میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اللہ نے امربالمعروف میں واضح حکم دیا اچھائی کا ساتھ دو۔ اگرمیں بھی کرپٹ ہوتا تو دم دبا کرنوازشریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشنر بد یانت دار آدمی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ انہوں نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹ ڈالنے ہیں۔ مخالفین نے 10 سے 15 ہزارجعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے۔ ہم نے اس کے باوجود ان کو شکست دینی ہے۔ گھر، گھر جا کر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں۔ اگر زرداری، نوازشریف چور نہیں تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔ الیکشن کمشنرچوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ساڑھے تین سال اقتدارمیں رہا۔ چیلنج کرتا ہوں میری کوئی ایک چوری ثابت کر دے۔ نوازشریف نے ساڑھے تین سال اقتدار میں17 فیکٹریاں بنالی تھیں۔ لندن میں چار مہنگے فلیٹس نوازشریف نے خریدے۔ یہ اقتدارمیں آ کر پیسہ بناتے ہیں۔ میرا ساڑھے تین سال کا ریکارڈ دیکھو میں نے دادا اور باپ کی زمین بیچی۔ چیلنج ہے ایک فائدہ بتا دیں جو میں نے اقتدارمیں آ کر اٹھایا ہو۔ مریم نواز کا باپ پیسہ چوری کرکے باہر لیکر گیا۔ اپنی زندگی میں مریم نوازجتنے سیدھے جھوٹ بولتے کسی کونہیں دیکھا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ سب سے پوچھتے پھررہے ہیں کہ عمران خان نے کوئی چوری کی ہو۔ ہر روز ضمانت کے لیے عدالت جاتا ہوں۔ اگر میں بھی کرپٹ ہوتا تو نوازشریف کی طرح دم دبا کر لندن بھاگ جاتا۔ ان کی دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن جیتیں گے۔ میرا چیلنج ہے دھاندلی کے باوجود تمہارا بھی بھارتی کرکٹ ٹیم والا حال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا۔ 20 سال سے کہہ رہا ہوں ہمیں امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔ دہشتگردی کی خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔ امریکا کو کہا تھا امن میں ساتھ دیں گے۔ لیکن کسی جنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ بارڈر حکومت کے کنٹرول میں ہے، سوات، قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیوں ہو رہی ہے۔ سوات،قبائلی علاقوں کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں۔ سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں۔ سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں کو روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردوں کو کیوں آنے دیا جارہا ہے۔ جب میری حکومت تھی میں نے ایک ڈرون حملہ نہیں ہونے دیا۔ سارے اداروں کو کہتا ہوں اگر آپ سمجھتے ہیں۔ تشدد کر کے اپنی عزت کرالیں گے تو کسی غلط فہمی میں نہ رہنا۔ دنیا میں کبھی ظالم کوعزت نہیں ملتی۔
جمعہ, جنوری 24, 2025
بریکنگ نیوز
- پارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس: تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
- بھارتی ساختہ موبائل فونزاور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے
- سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا
- ورلڈ بینک پاکستان میں 10 برس کے دوران 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیراعظم شہبازشریف
- ژوب: پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام، 6 دہشتگرد ہلاک
- ارکان پارلیمنٹ کی تنخواھوں میں 200 فیصد اضافہ
- پی ٹی آئ اور حکومت کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے اثرات ملکی سیاست اور معیشت پہ بھی مرتب ھونگے۔ قسور کلاسرا
- شفقت چیمہ نے علالت کے باعث فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی