اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ نئے دورے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع تھا۔ اس کی تصدیق سعودی سفارتخانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچنا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع تھی۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع تھی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع تھی۔ سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا۔ گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا۔ چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔
جمعہ, مئی 9, 2025
بریکنگ نیوز
- بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج
- بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
- ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
- بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
- سائبر جنگ: ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
- لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
- بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری
- لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ