Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
    • زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
    • پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
    • کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
    • تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    • گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    • وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    • شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاست میں آج کا دن اہم، 560 سے زائد ارکان اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا
    اہم خبریں

    سیاست میں آج کا دن اہم، 560 سے زائد ارکان اسمبلی کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا

    دسمبر 17, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     ملکی سیاست میں آج 17دسمبر کا دن انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، 560 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے جن کے سیاسی مستقبل کا فیصلے کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف آج لبرٹی چوک میں منعقد ہونے والے اجتماع میں کریں گے۔

    عمران خان پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر کے اپنی دونوں حکومتیں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں یا ایک بار  پھر یوٹرن لیکر مزید وقت لیتے ہیں، ملک اور بیرون ملک پاکستانی عوام کی نظریں عمران خان کے اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔

    عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرکے قومی اسمبلی کی نشستوں سے بھی ایک بار  پھر مستعفی ہوکر پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کو عام انتخابات کے قبل از وقت انتخابات پر مجبور کرنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے کئی وزراء اور ارکان فی الوقت اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔

    مگر ان پارلیمانی اراکین نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا ہے تو دوسری طرف وفاق میں اتحادی حکومت اسمبلی کی تحلیل کی بجائے زیادہ سے زیادہ وقت لیکر عوامی عدالت میں سرخرو ہونے کے اقدامات کرنا چاہتی ہے۔

    عمران خان کے دونوں وزرائے اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور محمود خان اپنی اپنی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری اپنے گورنرز کو بھیج کر دونوں اسمبلیوں کے تقریباً ساڑھے 300 سے زائد اراکین کو فارغ کرنے کے موڈ میں لگتے ہیں لیکن پارٹی کے اندر دباؤ کے نتیجے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے صرف تاریخ کا اعلان کر کے معاملے کو کچھ وقت کے لیے مؤخر کر نے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

    اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نئی صوبائی حکومت قائم ہونے تک دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے منصب پربدستور موجود رہیں گےجبکہ اسمبلی سپیکرز  نئے انتخابات کے بعد معرض وجود میں نئی اسمبلیوں کے قیام تک اپنے عہدوں پر فائز رہیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپنجاب اسمبلی: مونس نے عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
    Next Article ن لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار

    جولائی 28, 2025

    پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.