اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد ملکی سلامتی کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔
وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سمیت سینئر عسکری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر غور جبکہ سوات کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے خدشات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ قازقستان اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو بھی ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کردیا
- گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کا جمرود کا دورہ ،کالعدم پی ٹی ایم کے جرگے کے انتظامات کا جائزہ لیا
- اسلام آباد پولیس نے فسادی جماعت کی جانب سے لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، وزیراعظم
- آئینی ترامیم پر مشاورت،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
- شانگلہ، مسلم کنڈاؤ چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی
- فلموں اور ڈراموں کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
- ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف اننگ اور 47 رنز سے شکست