Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان سے گھڑی خریدنے والے سے فواد چوہدری کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے
    اہم خبریں

    عمران خان سے گھڑی خریدنے والے سے فواد چوہدری کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے

    نومبر 17, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے گئے قیمتی تحفے خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق ظہور کو مشکوک شخص قرار دینے والے فواد چوہدری کے عمر فاروق سے حالیہ روابط سامنے آگئے۔ فواد چوہدری عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرکے عمران خان کا نام نہ لینے کی درخواست کرتے رہے۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام  میں تفصیلات بتاتے ہوئے میزبان  نے مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹس بھی دکھائے۔ اس سے پہلے فواد چوہدری عمر فاروق کو حکومت پاکستان کے ٹھیکوں میں مدد دلوانے کا وعدہ بھی کرتے رہے۔ توشہ خانے کی قیمتی گھڑی فروخت کرنے کے بعد نیا اسکینڈل سامنے آ گیا، عمران خان سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق سے فواد چوہدری کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے ۔

    جب فواد چوہدری عمر فاروق کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں، اس سے کچھ گھنٹے پہلے انھیں اپنا بھائی بتا رہے تھے، منگل کو عمر فاروق نے عمران خان سے گھڑی خریدنے کا انکشاف کیا تو اس کے فوری بعد فواد چوہدری نے ان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ ’کی ہو گیا جی؟ شہزاد اکبر تک تو بات سمجھ میں آتی ہے مگر عمران خان کیوں؟‘ عمر فاروق سے واٹس ایپ گفتگو کرنے والے شخص کا نمبر چیک کیا گیا تو وہ بھی فواد چوہدری کا نکلا، دونوں کے درمیان ماضی کی واٹس ایپ چیٹ میں اور بھی انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    ایک بار عمر فاروق نے اپنے خلاف کیس بنانے پر شہزاد اکبر کی شکایت کی تو فواد چوہدری نے ان کی تائید کی اور مقدمات کو خوف ناک قرار دیا۔ فواد چوہدری عمر فاروق سے دبئی میں ملتے بھی رہے، یاٹ پر بھی ملاقات ہوئی ، عمر فاروق اور فواد چوہدری تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ویکسین، ای اسپورٹس اور آئی ٹی سیکٹر سے متعلق کاروباری منصوبہ بندی کیلئے  پیغامات کا تبادلہ بھی کرتے نظر آئے ہیں۔

    اس سے پہلے بدھ کو فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں عمر فاروق کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھڑی عمر فاروق کو نہیں بیچی گئی، جب کہ زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی جس ڈیلر کو بیچی تھی وہ پاکستان سے بھاگ گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے مزید استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ
    Next Article انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرگئی، 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق
    Web Desk

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر

    جون 19, 2025

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر

    جون 19, 2025

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.