Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
    • ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
    • خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 31 دہشتگرد ہلاک
    • طورخم بارڈر سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
    • پشاور کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس انتقال کرگئے، نصف صدی تک ڈرامہ کی دنیا پر راج کیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
    اہم خبریں

    عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    مئی 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے دھڑادھڑ ساتھ چھوڑنے سے پریشان کے باعث سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو تحلیل کرنے کی مبینہ کوششیں روکنے کی درخواست کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی پریس کانفرنسز کو دباؤ کا نتیجہ قرار دے ڈالا۔ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو کالعدم قرار دینے اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات نہ چلانے کی بھی استدعا کردی۔

    حامد خان ایڈووکیٹ کےذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خوف اور گرفتاریوں کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو علیحدگی پر مجبور کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ ماضی میں اس حوالے سے اہم فیصلے صادر کر چکی ، پی ٹی آئی کو تحلیل کرنےکی کوششیں کالعدم قرار دی جائیں۔ عدالت گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنےکا حکم دے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کور کمانڈر ہاؤس لاہور دراصل جناح ہاؤس اور قانونی طور پر سویلین عمارت ہے۔ اس پر حملے کے مبینہ ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل خلاف قانون ہے، سویلین افراد کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکا جائے ۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو بھی کالعدم قرار دے۔

    دوسری جانب  ایک انٹیلی جنس ایجنسی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ 9؍ اور 10؍ مئی کے دن جو کچھ ہوا اس کا خیال اور پلاننگ بہت عرصہ پہلے ہی ہوئی تھی اور اس میں عمران خان مبینہ طور پر ملوث تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر رہنماؤں کو مبینہ پلان کا علم ہی نہیں تھا، اسے خفیہ رکھا گیا تھا اور صرف چند قابل بھروسہ وفاداروں (جن کے نام رپورٹ میں موجود ہیں) کو اس کا علم تھا اور یہی وہ افراد تھے جنہوں نے عمران خان کی ہدایات پارٹی کے دیگر حلقوں تک پہنچائی۔ انٹیلی جنس ایجنسی نے پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے خصوصی طور پر ہدایات دی تھیں کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں پہلے سے طے شدہ مقامات اور جگہوں کو ہدف بنایا جائے۔ 9؍ مئی کو مراد سعید نے یہ بات پارٹی کے رہنماؤں کو اپنی ٹوئیٹس کے ذریعے بتائی اور ہدایت کی کہ بتائے گئے مقامات پر مظاہرے شروع کیے جائیں۔ عمران خان نے متعدد مرتبہ خود اپنی اور اپنی پارٹی کی 9؍ مئی کے واقعات سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ اس کی بجائے انہوں نے اصرار کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی پرسکون مظاہرے کیے ہیں۔

    انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسد عمر، مراد سعید اور اعظم سواتی عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں، ساتھ ہی یاسمین راشد، حماد اظہر اور عون عباس بپی کا نام پنجاب، مراد سعید اور عمر ایوب کا نام کے پی جبکہ علی زید کا نام سندھ، علی نواز اعوان اسلام آباد اور قاسم سوری کا نام بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات میں شامل کیا ہے۔

    انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق اقتدار سے نکال باہر کیے جانے کے بعد سے عمران خان نے ایک جارحانہ لیکن جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کی اور کئی سازشی نظریات پیش کیے جن میں عالمی گٹھ جوڑ سے لیکر انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں اپنے قتل کے منصوبوں کا ذکر جیسی باتیں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے حامیوں کے ذہنوں میں اس قدر زہر انڈیل دیا تھا کہ ان لوگوں نے کھل کر فوج اور اس کی سینئر قیادت کی توہین کی، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کیے۔ یہ عمران خان کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کی مدد سے عوام کو اپنی ہی فوج سے لڑانے کی تیاری کی گئی۔

    ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپنے اشتعال انگیز خطبات کی مدد سے عمران خان نے سوچے سمجھے انداز سے فوج کے سینئر عہدیداروں بشمول آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی سی وغیرہ پر الزامات عائد کیے حتیٰ کہ کچھ موقعے ایسے بھی تھے جن پر عمران خان نے نام لیکر الزامات عائد کیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر: دستی بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق،ایک زخمی
    Next Article جہانگیرترین کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025

    ایشیاکپ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    ستمبر 15, 2025

    ايشيا کپ کے میچ ریفری تبدیل نہ ہوئے تو پاکستان ایونٹ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا، پی سی بی کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف کا اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے مطالبہ

    ستمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ستمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.