Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا
    • خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت
    • محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت
    • رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر
    • ایران اور امریکہ آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کا 26 نومبرکو راولپنڈی پہنچنےکا اعلان
    اہم خبریں

    عمران خان کا 26 نومبرکو راولپنڈی پہنچنےکا اعلان

    نومبر 19, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان نے 26 نومبرکو پنڈی پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکن اورپاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں۔

    لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈيو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ غلامی سے بہتر ہے مرجانا، سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے ایف  آئی آر نہیں کٹوا سکتا، ہمیں معلوم ہےکہ مارنے والے 2  تھے اور  سامنے سےگولیاں آئیں، انہوں نے ملزم کو  توتےکی طرح پڑھایا کہ میں اکیلا  تھا تاکہ شک نہ پڑ جائے اور د وسرے کی تلاش ہونے لگے، اب آپ سے  پنڈی میں ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام کارکن اور پاکستانی 26 نومبر کو پنڈی پہنچیں۔ عمران خان نے پہلے اسلام آباد پہنچنےکی اپیل کی اور فوراً ہی تصحیح کی کہ راولپنڈی پہنچیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے دور میں 3 لانگ مارچ ہوئے، ہم نے نہ روکا نہ ایف آئی آر کاٹی اور نہ ہی ان کے سامنے کنٹینر رکھے، ہمارے دور میں آئین و قانون جو اجازت دیتا  تھا وہ ہم نے دی، مجھے پتہ تھا یہ مجھے مارنے کے لیے پلان بنا رہے ہیں اس کے باوجود نکلا، دلدل سے نکلنےکا حل شفاف الیکشن کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، بلاول ڈھونڈتا پھرے گا کہ اس کے باپ نے چوری کا پیسا کہاں کہاں رکھا ہے، افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ بھارت کی مثال دینی پڑتی ہےکہ ان کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، روس سے تیل خریدنے  پر امریکا پہلے بھارت سے ناراض ہوا پھر مان گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کون سی قیامت آگئی تھی کہ ہمیں گرا کر  ان چوروں کو بٹھا دیا، کوئی ایک چیز بتائیں کہ انہوں نے7 ماہ میں پاکستان میں کچھ مثبت کیا ہو، باہر کے لوگوں کو ان پر اعتماد ہے نہ ملک میں،  دہشت گردی بڑھ گئی ہے ان کے پاس اپنے سوا سوچنےکا ٹائم نہیں، ان کے تو پاکستان میں کوئی مفادات نہیں ہیں ، اسٹیبلشمنٹ بتادے 7 ماہ میں  حکومتی  تبدیلی سے کیا فائدہ ہوا؟ کچھ تو سوچاہوگا کہ یہ پاکستان کو فائدہ کرائیں گے، شاید ان میں کوئی ایسی صفت ہو  جو مجھے نظر نہ آرہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے: فواد چوہدری
    Next Article قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا

    مارچ 25, 2026

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا

    مارچ 25, 2026

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

    مارچ 24, 2026

    محسن نقوی کی پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقین کرکٹ سے معذرت

    مارچ 24, 2026

    رومانیہ نے پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا پیشہ ورانہ کورل انتظام پیش کر دیا،تاریخی ثقافتی سنگ میل، دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر

    مارچ 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.