Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, فروری 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری حکام کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ
    • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • آپریشن غضب للحق:طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • خیبر میں پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے دکھایا جوش و جذبہ
    • ایران کا یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے اور سات سالہ معطلی کی پیشکش
    • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو سات سال مکمل، قومی دفاع کے عزم کا اعادہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی، ایک ہفتے میں 18 حملے، 28 پولیس اور سیکیورٹی اہلکار شہید
    • مولانا محمد طیب قریشی کی دعائیں: لبیک یارمضان خیبر ٹیلی ویژن کی دینی کاوش
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان کی گرفتاری: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں ڈی آئی جی سمیت 64 افراد زخمی
    اہم خبریں

    عمران خان کی گرفتاری: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں ڈی آئی جی سمیت 64 افراد زخمی

    مارچ 15, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

    کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس زمان پارک سے عمران خان کو اب تک گرفتار نہ کرسکی، زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے  جس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر رکھا ہے جب کہ قصور ،گوجرانوالا اور شیخوپورہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ہے، زمان پارک میں پنجاب رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    زمان پارک میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے، متعدد شیل عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر  بھی گرے ہیں،  واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا جارہا ہے، پتھراؤ سے پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز  اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 64 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی شامل ہیں،  زخمیوں میں 54 پولیس اہلکار  اور 8 شہری شامل ہیں، 51 پولیس اہلکار سروسز اسپتال اور 3 میو اسپتال میں لائےگئے ہیں۔

    پولیس کا تین اطراف سے زمان پارک کا گھیراؤ

    عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تین اطراف سے زمان پارک کا گھیراؤ کرلیا ہے، دھرم پورہ، سندرداس روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان چھڑپیں رات بھر جاری رہیں، کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردی، پولیس کارکنوں کو منتشرکرنےکے لیے واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے اور آنسوگیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔ پولیس کی ایک بکتر بند گاڑی دھرم پورہ سے زمان پارک میں داخل ہوگئی، مال روڈ سے زمان پارک جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    پولیس پر ڈنڈا بردار کارکنان کا حملہ

    اس سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک کے باہر موجود پولیس نے پیش قدمی کی تو پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے اور  مارو مارو کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری بھی زخمی ہوئے۔  مظاہرین نے پولیس کی واٹر کینن بھی جلادی، پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا، ٹریفک وارڈنز کی موٹرسائیکلیں جلادیں، ریسکیو  1122 کا فائر ٹینڈر آگ بجھانے پہنچا  تو کارکنوں نے اسے بھی آگ لگادی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کی گرفتاری کی کو ششیں، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان رات بھر لڑائی
    Next Article لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن روکنے کا حکم دے دیا
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری حکام کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ

    فروری 27, 2026

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    فروری 27, 2026

    آپریشن غضب للحق:طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    فروری 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری حکام کی جانب سے افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ

    فروری 27, 2026

    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

    فروری 27, 2026

    آپریشن غضب للحق:طالبان رجیم کے 274 اہلکار ہلاک، 400 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    فروری 27, 2026

    خیبر میں پاک فوج کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی، عوام نے دکھایا جوش و جذبہ

    فروری 27, 2026

    ایران کا یورینیم افزودگی 3.6 فیصد تک محدود کرنے اور سات سالہ معطلی کی پیشکش

    فروری 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.