کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
قلات میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار موقع پر شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا جوبان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضیا اللہ لانگو نے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔
پیر, ستمبر 8, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
- دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری
- خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل
- جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان
- پشاور میں صوبائی سیرت کانفرنس، وزیر اعلیٰ و علما کرام سمیت بڑی تعداد میں شرکت
- یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش
- مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے
- افغانستان کو 75 رنز سے شکست، پاکستان نے سہ فریقی سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی