Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا
    • لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند
    • بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
    • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی
    • امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ
    • چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ہراکر ٹرافی جیت لی
    • اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، اقتصادی سروے پیش
    • معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نواز شریف دبئی سے پاکستان روانہ ہوگئے
    اہم خبریں

    نواز شریف دبئی سے پاکستان روانہ ہوگئے

    اکتوبر 21, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال بعد آج وطن واپسی کے لیے دبئی ائیرپورٹ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلیے طیارہ ’امید پاکستان‘  ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا۔

    نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم کا جہاز تقریباً دوپہر ڈیڑھ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔ میاں نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آ رہے ہیں جب کہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سابق وزیراعظم کا خصوصی طیارہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے گا جہاں سے وہ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

    دبئی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ’ آج 4سال کے بعد پاکستان جارہا ہوں، بہت ہی اچھا ہوتا کہ آج 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے مگر دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا، پاکستان میں اضطراب والے حالات ہیں جو پریشان کن ہیں اور حالات ہم نے بگاڑے بھی خود ہی ہیں اب ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں‘۔

    نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کری گے جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مینار پاکستان کا دورہ کرکے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم ناز نے دعویٰ کیا ہےکہ جلسے کے مقام گریٹر اقبال پارک پر کارکنان کے لیے 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر کامران بنگش گرفتار
    Next Article سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
    Web Desk

    Related Posts

    مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا

    جون 12, 2026

    لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند

    جون 12, 2026

    بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید

    جون 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا

    جون 12, 2026

    لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند

    جون 12, 2026

    بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید

    جون 12, 2026

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ

    جون 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.