اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے مزید استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملوں پر یوٹرن لے لیا ہے۔ اب کسی مزید رکن کا استعفی منظور نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کر چکے ہیں۔ سپیکر نے استعفے سے متعلق فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کیا ہے۔ جولائی کے مہینے میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے منظور کیے تھے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں این اے-22 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے-24 چارسدہ 2 سے فضل محمد خان، این اے-31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے-45 کرم ون سے فخرزمان خان شامل تھے۔
پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں این اے-108 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے اعجاز احمد شاہ، این اے-237 ملیر 2 سے جمیل احمد خان، این اے-239 کورنگی کراچی ون سے محمد اکرم چیمہ، این اے-246 کراچی جنوبی ون سے عبدالشکور شاد بھی شامل ہیں۔ سپیکر نے خواتین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کرلیے تھے۔
دو مخصوص نشستیں دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو مل گئیں۔ تاہم باقی نو حلقوں پر ضمنی الیکشن کا اعلان کیا گیا تو تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد نے اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ جس کے بعد آٹھ حلقوں میں الیکشن ہوئے۔ ان آٹھ حلقوں میں سے 7 حلقے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بطور امیدوار جیت لیے۔ ایک الیکشن کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی جیتنے میں سرخرو ہوئی۔
اتوار, دسمبر 14, 2025
بریکنگ نیوز
- ملک معاشی بحران سے نکل چکا، اصلاحات سے گڈ گورننس میں اضافہ ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف
- قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
- بنوں میں دکان پر کواڈکاپٹر ڈرون حملہ، 3 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی
- کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز پاکستان آرمی کی برتری کے ساتھ ختم، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
- پشاور: فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
- گلگت بلتستان میں انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری کو ہوگی، الیکشن کمیشن جی بی
- خیبرپختونخوا کابینہ نے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دیدی
- بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

