راولپنڈی(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا۔ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روک دیا۔ اور پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔
منگل, جنوری 14, 2025
بریکنگ نیوز
- پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس جہنم واصل، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز کے دوران 9 خوارج ہلاک
- عمران خان پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں، فیصل واوڈا
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر
- لکی مروت بدامنی کی لپیٹ میں،مزید تین افراد اغوا
- 90 فیصد ٹک ٹاکر اپنے آباواجداد کی بدنامی اور رسوائیوں کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کررھے ہیں
- صبا حمید۔۔ ایک منجھی ھوئی سینئر فنکارہ
- خیبر کا تماشہ زندگی کی تمام حقیقتوں کا اصل تماشہ ھے۔ ماسٹر علی حیدر